نیازِ سیدہ فاطمہ زہراؑ (چُوری)
نیازِ سیدہ فاطمہ زہراؑ (چُوری)
بچپن سے ہم نے یہ نیاز بنتی دیکھی ہے لیکن چند
سالوں سے جب سے میں نے اِس کی تصاویر سوشل
میڈیا پر دینا شروع کی تو مجھ سے بہت لوگوں نے
پوچھا کہ یہ کیوں دی جاتی ہے اور کیسے بنتی ہے؟
شاید لوگوں کے لئے یہ نئ چیز ہے لیکن ہمارے پشاور
میں تو (چُوری) بی بی کی نیاز سے مشہور ہے۔
.
چُوری سیدہ فاطمہ الزہراؑ کی نیاز ہے جسے صفر کے
آخری ایام میں پاکستان کے چند علاقوں میں شیعہ
سنی حضرات بناتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جب رسولِ
خُداؐ کا وقتِ رحلت قریب آیا تو آپؐ بہت علیل تھے،
تب دُخترِ رسول سیدہ فاطمہ الزہراؑ نے روٹیوں کی
اِس طرح چُوری بنائی اُس میں شکر اور میوہ جات
ڈالے اور پھر غریبوں و مسکینوں میں تقسیم کی کہ
میرے بابا جان ٹھیک ہو جائیں۔ یہ نیاز اُسی دن کی
یاد میں بنا کر رشتے داروں اور غریبوں میں بانٹــی
جاتی ہے۔
.
اکثر لوگ اِس کی روایت کا کہتے ہیں کہ نہیں ہے تو
کیوں کرتے لیکن ہم کونڈے کی نیاز بھی تو دیتے ہیں
جب کہ وہ صرف پاکستان اور ہندوستان میں دینے کا
رواج ہے. آیـت اللّہ سید عـلی سیستانی سے اِس طرح
کی نـیاز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انـہوں نے کہا
کہ کسی کو بھی کچھ کھــلانا سب سے بـہترین عمل
ہے۔ اور آئمہ معصومینؑ کے نام سے کوئی چیز منسوب
ہو تو وہ اور بھی بابرکت ہو جاتی ہے۔
.
طالبِ دُعا – سائرہ سید