Drawings

Artist Girl

وہ ایک ماہر آرٹسٹ تھی اس کی انگلیاں جب پینسل کو اپنے ہاتھوں میں تھامتی تو جیسے پینسل کے ہونے کو دوام مل جاتا تھا لیکن پتہ نہیں کیوں وہ ہر اسکیچ بنانے کے بعد اس پہ آڑھی ترچھی بے تحاشہ لکیریں کھینچ دیا کرتی تھی جس سے چہرے کا کوئی بھی ایک حصہ چھپ کر اس کو بدنما بنا دیا کرتا تھا.. مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں آیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہے.
“تم ایسا کیوں کرتی ہو ہر بار اتنا خوبصورت اسکیچ کیوں خراب کر دیتی ہو” آخر کار میں نے ہمت کر کے اس سے پوچھ ہی لیا..
اس نے یکدم میری آنکھوں میں دیکھ کر مضبوط لہجے میں جواب دیا ” میں انسان کے اندر کا چہرہ بناتی ہوں”
#SairaSyed #ArtXpert #QuickWork 

Related Articles

Back to top button