Drawings

Dua Art

“وہ کہتا ہے
ٌمیں ہر انسان کے دل میں چھپے رازوں سے واقف ہوں
دعائیں اس کے ہونٹوں پر جو رہ رہ کر مچلتی ہیں
انہیں میں تب سے سنتا ہوں
کہ جب اس کو ابھی الفاظ کے معنی نہ آتے تھے
اگر یہ بات ہے یونہی تو پھر وہ کیوں یہ کہتا ہے؟؟
زمیں والوں دعا مانگو
جو دل میں ہے وہ سب کہہ دو
ہے جو بھی مدعا، مانگو
میرے دل میں بہت دن سے یہ الجھن تھی
اگر وہ جانتا ہے (اور یقیناً جانتا ہے) تو
وہ کیوں میری دعاؤں کو
میرے ہونٹوں سے سننے کے لیے اصرار کرتا ہے
تو کیا اس کو
مری بے چارگی ، بے مائیگی اور بے کسی کی گڑگڑاہٹ سے
کوئی تسکین ملتی ہے
وہ مالک ہے زمینوں کا، آسمانوں اور خلاؤں کا
مرے اشکوں کی آخر اس سخی کو کیا ضرورت ہے
انہی الجھے سوالوں کا بہت سا بوجھ تھا دل پر
جسے لے کر
میں پہلی مرتبہ داخل ہوئی تھی صحنِ کعبہ میں
ہوا کچھ یوں
نمازِ فجر سے پہلے، حضوری کی عنایت کے تشکر میں
اٹھائے ہاتھ جب میں نے اور ان معمول
کے لفظوں میں پھر وہ دعا مانگی
کہ جو میرا وظیفہ تھا
تو یک دم یوں لگا مجھ کو
کسی نادیدہ دستِ مہرباں نے میرے شانے کو
ؓبڑی شفقت سے تھپکا ہو
اسی لمحے کوئی خوشبو میرے چارسو پھیلی
اور اِک رحمت بھری آواز نے کانوں میں رَس گھولا…

مرے بندے!!!
دعا وہ راستہ ہے جوتجھے تجھ سے ملاتا ہے
یہ ایسا آئینہ ہے
جس میں کوئی عکس بھی قائم نہیں ہوتا
کہ میں اس کو اٹھا لیتاہوں بننے سے کہیں پہلے
کہ اس کے حسن میں اس حسنِ کامل کی شباہت ہے
یہ ساری وسعتِ کون ومکاں جس کی شباہت ہے
شفاعت اِس کو حاصل حشر میں اس ذات کی ہوگی کہ جو محبوب ہے میرا
دعا میں سب کی سنتا ہوں کہ سب مخلوق ہے میری
مگر تیری دعاؤں کو میسر یہ فضیلت ہے
کہ اِن کو اس مرے محبوب کے ہونٹوں سے نسبت
کہ جو سردار ہے تیرا
دعا میرے محمدؐ کی بہت مرغوب سنت ہے
دعا میری نہیں بندے، دعا تیری ضرورت ہے ..”✨

#SairaSyed #ArtXpert #Dua #Calligraphy #IslamicArt #ShiaArt #QuickWork✒

Painting – Drawing – Islamic Art – Shia Art – Calligraphy – Art – Artist – Saira Syed

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button