Calligraphy

Calligraphy – Al Sadiq

ایک روز ایک دشمن امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ:اگر آپ کا کوئی چاہنے والا گناہ کرے تو اس کی عاقبت کیا ہوگی؟امام علیہ السلام نے اس کے جواب میں فرمایا:خداوندعالم اس کو ایک بیماری دے گا تاکہ بیماری کی تکلیف اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے۔اس شخص نے دوبارہ پوچها:اگر بیمار نہ ہوا پهر؟امام علیہ السلام نے فرمایا:پروردگار عالم ایک برا پڑوسی اس کو دے گا تاکہ اس کو تکلیف پہنچائے اور پڑوسی کا یہ آزار و تکلیف اس کے گناہوں کا کفارہ قرار پائے۔وہ آدمی بولا: اگر برا پڑوسی بهی اس کو نہ ملا تب؟امام عالی مقام نے فرمایا:اللہ اس کو برا دوست عطا فرمائے گا تاکہ وہ دوست اس کو تکلیف پہنچائے اور وہ تکلیف اس کے گناہوں کا کفارہ ہو-اس شخص نے پهر کہا: اگر برا دوست بهی اس کو نہیں ملا تو؟امام علیہ السلام نے فرمایا: پروردگار عالم بری بیوی اس کو دے گا تاکہ اس کو آزار و اذیت پہنچائے اور یہ اس کے گناہوں کا کفارہ ہو-اس شخص نے پهر سوال کیا:اگر بری بیوی بهی اس کو نہ ملی تب؟امام نے فرمایا:حق تعالٰی موت سے پہلے اس کو توبہ کی توفیق عنایت فرمائے گا-اس آدمی نے بغض و عناد کے باعث پهر کہا:کہ اگر موت سے پہلے توبہ نہ کر سکا تو؟امام عالی مقام نے ارشاد فرمایا:تیری آنکهوں میں خاک! ہم اس کی شفاعت کریں گے۔

(منبع کتاب:عوالی اللئالی العزیزیه فی الاحادیث الدینیه، ج1، ص -345)

آرٹسٹ – سائرہ سید

#SairaSyed #ArtXpert #YaJafarSadiq #ShiaArt #IslamicArt #Calligraphy✒️

Islamic Art – Shia Art – Calligraphy – Imam jafar Sadiq – Art – Artist – Saira Syed – Shia

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button